بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے جمعہ کے روز 20 ویں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے شروع کئے گئے انضباطی معائنے کے ساتویں مرحلے سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں معائنے کی کارکردگی اور اس کے نتائج کو سراہا گیا۔
معائنے کے نتائج کے مطابق پارٹی اور حکومت کے مرکزی محکموں نے اپنے کام میں پیش رفت کی ہے، تاہم بعض مسائل اب بھی موجود ہیں جنہیں سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں معائنے کے دوران مسائل کی نشاندہی کرکے اصلاح کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں مرکزی پارٹی اور سرکاری شعبوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی، اصلاحاتی عمل تیز کرنے اور ترقی و سکیورٹی یقینی بنانے میں سیاسی ذمہ داری کا احساس مضبوط بنائیں۔
اجلاس میں قائدین کی ٹیموں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، جبکہ پارٹی کے خود احتسابی نظام کو مکمل اور سختی سے آگے بڑھانے کے لئے اعلیٰ معیار اپنانے اور مزید ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


