ہومتازہ ترینچین کی مالیاتی آمدنی میں جنوری سے ستمبر کے دوران مسلسل اضافہ

چین کی مالیاتی آمدنی میں جنوری سے ستمبر کے دوران مسلسل اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مالیاتی آمدنی میں 2026 کی پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں عوامی بجٹ کی آمدنی تقریباً 172.3 کھرب یوآن (تقریباً 25.6 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.1 فیصد اضافہ ہے جبکہ اس کی شرح نمو سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔

پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی تقریباً 140.7 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.1 فیصد زیادہ ہے۔ ٹیکس آمدنی کی شرح نمو بھی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق مالیاتی اخراجات کے حوالے سے پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران عمومی عوامی بجٹ کے تحت اخراجات تقریباً 210.2 کھرب یوآن رہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں