ماسکو (لارڈ میڈیا): روس نے 74 سالہ امریکی ریٹائرڈ سکول ٹیچر اسٹیفن ہوبارڈ کو قید سے رہا کر دیا ہے۔ پیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کی درخواست پر اسٹیفن ہوبارڈ کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے رہائی پر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا اور انہیں انسان دوست بھی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیفن ہوبارڈ کو اپریل 2022ء میں یوکرینی شہر ایزیوم سے گرفتار کیا گیا تھا اور روسی عدالت نے انہیں 6 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔


