ہوماہم ترینخیبر پختونخوا میں گورنر راج کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست...

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی آئینی عدالت میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ محمد یوسف جاوید ایڈووکیٹ نے درخواست میں 11 اکتوبر 2026 کے ہنگامی حالت کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی اور غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت جاری نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اس میں وفاق، صدر پاکستان، گورنر خیبر پختونخوا، حکومت خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ ہنگامی حالت کے غیر معمولی اختیارات آئین کے تابع ہیں اور ان کا عدالتی جائزہ لیا جا سکتا ہے، لہٰذا فریقین کو ایمرجنسی اور گورنر راج کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کی جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں