ہومتازہ ترینکراچی میں پولیس کے دو یونٹس کے درمیان جھگڑا، 16 افسران و...

کراچی میں پولیس کے دو یونٹس کے درمیان جھگڑا، 16 افسران و اہلکار معطل

کراچی (لارڈ میڈیا): ضلع وسطی میں ملزمان کی حوالگی پر پولیس کے دو یونٹس کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں 16 افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی انکوائری رپورٹ میں سی آئی اے پولیس کو زیادہ قصوروار قرار دیا گیا جس کے بعد کراچی پولیس چیف نے کارروائی کی۔ معطل کیے گئے اہلکاروں میں ایس آئی یو (سی آئی اے) پولیس کے 11 جبکہ ضلع وسطی پولیس کے 5 افسران شامل ہیں۔

دونوں یونٹس کے ڈی ایس پیز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ ایس ایس پی سینٹرل اور ایس ایس پی ایس آئی یو کو لیٹر آف ایڈوائس جاری کیا گیا ہے۔ معطل افسران و اہلکاروں کو گارڈن ہیڈ کوارٹر میں سسپنڈ کمپنی بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 14 اکتوبر کی شب شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے ملزمان کی حوالگی کے دوران کراچی پولیس کے دونوں یونٹس کے افسران کے درمیان تنازع ہوا تھا۔ جھگڑے کے دوران سی آئی اے پولیس کے اہلکاروں نے ضلع وسطی کے ڈی ایس پی اور اے ایس آئی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں