ہومتازہ ترینچین میں تیسری سہ ماہی کے دوران سرحد پار سفر میں 7.9...

چین میں تیسری سہ ماہی کے دوران سرحد پار سفر میں 7.9 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے منگل کو بتایا کہ 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران چین کی سرحدوں پر 19 کروڑ 20 لاکھ سفری دورے ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.9 فیصد زیادہ ہیں۔

قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران غیر ملکی شہریوں کے 2 کروڑ 32 لاکھ 70 ہزار سرحد پار سفری دورے ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.6 فیصد زیادہ ہیں۔

غیر ملکی شہریوں کی جانب سے ویزا کے بغیر چین میں داخلے کی تعداد 89 لاکھ 90 ہزار رہی جو غیر ملکی شہریوں کی مجموعی آمد کا 77.5 فیصد ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24.1 فیصد زیادہ ہے۔

چین نے دسمبر 2023 میں چھ ممالک کے شہریوں کو یکطرفہ طور پر ویزا سے استثنیٰ دینے کی آزمائشی پالیسی شروع کی تھی۔ اس کے بعد اس پالیسی کو وسعت دی گئی اور ستمبر 2026 تک 50 ممالک کے شہریوں کو یکطرفہ بغیر ویزا داخلے کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس پالیسی کے تحت اہل ممالک کے شہری چین میں زیادہ سے زیادہ 30 دن قیام کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ دسمبر 2024 میں چین نے بعض ممالک کے شہریوں کے لئے ویزا کے بغیر مختصر قیام کی مدت 72 یا 144 گھنٹے سے بڑھا کر 240 گھنٹے کر دی تھی۔ اب تک 57 ممالک کے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں