بیجنگ (شِنہوا) چین کی 16 ویں آرکٹک سمندری مہم کی ٹیم نے بتایا ہے کہ اس کے قطبی تحقیقی جہاز ’’جیدی‘‘ نے آرکٹک کے بحری راستوں پر مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا عملی استعمال شروع کرنے سے قبل اس کی آزمائشی جانچ مکمل کر لی ہے۔
ٹیم کے مطابق اس سفر کے دوران پہلی بار آرکٹک، انٹارکٹیکا اور چھنگ ہائی تبت سطح مرتفع میں نیٹ ورک کے ذریعے مواصلاتی رابطوں کی کامیاب تصدیق کی گئی ہے جسے زمین کا ’’تیسرا قطب‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس طرح دنیا میں مواصلاتی کوریج کا آخری خلا بھی پر ہو گیا۔
یہ مہم چین کی وزارت قدرتی وسائل کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔


