ہومتازہ ترینچین کی مجموعی قومی پیداوار میں تیسری سہ ماہی کے دوران سالانہ...

چین کی مجموعی قومی پیداوار میں تیسری سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 4.5 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2026 کی تیسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق شرح نمو دوسری سہ ماہی میں ریکارڈ کی گئی 4.3 فیصد شرح سے زیادہ رہی۔ رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران ملک کی معیشت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.6 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت نے جنوری سے ستمبر کے عرصے کے دوران تقریباً 1071.1 کھرب یوآن (تقریباً 159.4 کھرب امریکی ڈالر) کی معاشی پیداوار حاصل کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں