واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکا نے روس پر نئی پابندیوں کے نفاذ سے عارضی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران سے متعلق گراہم ایکٹ کی متعدد دفعات پر استثنیٰ دے دیا ہے۔
ایگزیکٹو آرڈر کے تحت روسی مصنوعات پر اضافی محصولات میں چھوٹ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ روسی تیل و گیس کے خریداروں سے متعلق بعض پابندیوں کے نفاذ سے بھی چھوٹ دی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ امریکا کے قومی مفاد میں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے لاکھوں ٹن ڈیزل خریدنے کا اعلان بھی کیا تھا۔


