ہومتازہ ترینعمران عباس نے ڈراموں سے کنارہ کشی کی وجہ بتا دی

عمران عباس نے ڈراموں سے کنارہ کشی کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستانی اداکار عمران عباس نے ٹیلی ویژن ڈراموں سے دوری کی اصل وجہ بتا دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب وہ اداکاری کے بجائے اپنے کاروبار اور فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ عمران عباس، جو اپنے مشہور ڈراموں اور خوبصورت پرسنلٹی کی وجہ سے ناظرین میں مقبول ہیں، نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن شو کے دوران گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے دو تین سال سے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

عمران عباس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اپنے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار پر پوری توجہ دے رہے ہیں کیونکہ وہ پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ بھی ہیں اور اس وقت اسلام آباد میں ایک بڑی عمارت کی تعمیر میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام آباد ایئر پورٹ کے قریب ممتاز سٹی میں 12 منزلہ ٹاور تعمیر کر رہے ہیں جس کا نام ایری رکھا گیا ہے اور اس پروجیکٹ کی تکمیل میں ڈھائی سال کا عرصہ لگنے کی توقع ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ ان دنوں اپنی توجہ اسی منصوبے پر مرکوز کیے ہوئے ہیں اور تعمیراتی کام کو وقت دے رہے ہیں۔ عمران عباس نے گفتگو کے دوران فلاحی کاموں کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ ان کے والدین کے انتقال کے بعد ان پر بچوں کی ذمہ داریاں نہیں ہیں، اس لیے وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

عمران عباس نے اپنے فنی کیریئر میں متعدد مقبول پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے جیسے ‘نور العین’، ‘میری ذات ذرہ بے نشان’ اور ‘خدا اور محبت’۔ انہوں نے سرحد پار بھی کام کر کے داد وصول کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں