ہومتازہ ترینصاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے ابھیشیک شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فرحان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 2 فل ممبر ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا۔

صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے تینوں میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کیں اور مجموعی طور پر 238 رنز بنائے۔

سیریز میں ان کی شاندار اوسط 79.33 اور اسٹرائیک ریٹ 165.27 رہا، جس پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فرحان نے بھارت کے ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے رواں سال افغانستان کے خلاف 229 رنز بنائے تھے۔

پاکستانی کپتان نے سیریز کا آغاز 53 گیندوں پر 89 رنز کی اننگز سے کیا، جس کی بدولت پاکستان نے 183 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔ دوسرے میچ میں فرحان نے 44 گیندوں پر 73 رنز بنائے اور پاکستان نے 215 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔

آخری میچ میں فرحان نے 47 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، مگر پاکستان کو فتح نہ دلوا سکے۔ تاہم، پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں