سوات (لارڈ میڈیا) : سیدوشریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹروں کو ہاؤس جاب کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پی ایم ڈی سی کے مراسلے کی روشنی میں ان ڈاکٹروں کو فوری طور پر ہاسٹل خالی کرکے پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ ان ڈاکٹروں پر جعلی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور غیر قانونی تقرریوں کے الزامات تھے۔ برطرف ڈاکٹروں کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف طبی مراکز سے تھا۔


