چین کے شمال مشرق میں واقع ٹائیگر اور تیندوؤں کے نیشنل پارک کا آزمائشی مرحلہ سال 2017 میں شروع ہوا جس کا دائرہ چین کے صوبوں جی لِن اور حئی لونگ جیانگ تک پھیلا ہوا تھا۔
اس نیشنل پارک کو باضابطہ طور پر سال2021 میں قائم کیا گیا۔
جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے کئی برسوں کی کوششوں کے بعد سائبیریا کے جنگلی ٹائیگرز کی تعداد سال 2017 میں 27 سے بڑھ کر 72 ہو گئی۔
سال 2017 میں جنگلی تیندوے بھی تعداد میں 42 سے بڑھ کر 115 ہو گئے۔
مجموعی طور پر 40 ہزار ہیکٹر رقبے پر جنگلی حیات کے قدرتی مسکن بحال کئے گئے ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جنگلی حیات کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے جس سے خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ میں مدد مل رہی ہے۔
چھانگ چھون، چین سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


