ہومتازہ ترینقدرتی مناظر سے آگے مہم جوئی کے نئے رنگ، گُوئی لِن...

قدرتی مناظر سے آگے مہم جوئی کے نئے رنگ، گُوئی لِن غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اینڈریو بیکر، برطانوی سیاح
’’سائیکلنگ۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): البرٹو رانیڈو بلانکو، ہسپانوی سیاح
’’پہاڑی راستوں پر دوڑنا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): گریگ، امریکی سیاح
’’چٹانوں پر چڑھنا۔‘‘

چین کا شہر گُوئی لِن اپنے دلکش قدرتی مناظر کے لئے مشہور ہے لیکن غیر ملکی سیاح اب اس شہر کو دیکھنے اور اس کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے نئے طریقے اپنا رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): سٹیلا، جرمن سیاح
’’مجھے فطرت سے محبت ہے۔ جڑی بوٹیاں، پھول اور ہر طرح کی قدرتی چیزیں پسند ہیں۔اسی لئے مجھے یہ کیفے ملا۔ یہاں کے لوگ بہت پیارے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): اینڈریو بیکر، برطانوی سیاح
’’ہم نے دریا کے کنارے سائیکل چلانے کا خوب لطف اٹھایا۔ اس کے علاوہ ہم نے روئی چوٹی کی سیر کی، کیبل کار کا سفر کیا اور شیشے کے فرش والے راستے پر بھی چلے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): گریگ، امریکی سیاح
’’یہاں چٹانوں پر چڑھنے کے بہت اچھے مواقع ہیں۔ اس کے علاوہ یہ واقعی ایک سحر انگیز مقام ہے۔ یہاں چونے کے پتھر سے بنی کارسٹ چٹانوں کی قدرتی ساختیں واقعی بہت خوب صورت ہیں۔‘‘

شہر کے شمال کی جانب واقع لونگ جی کے چاول کے سیڑھی نما کھیتوں میں حال ہی میں پگڈنڈیوں پر دوڑ کا ایک مقابلہ ہوا جس نے کھلاڑیوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): البرٹو رانیڈو بلانکو، ہسپانوی سیاح
’’میں چین میں پہاڑی راستوں پر دوڑ کے مقابلوں کی تلاش میں تھا کہ مجھے یہ مقابلہ مل گیا۔ میں نے اس جگہ کی بہت ہی خوب صورت تصاویر دیکھیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے یہاں 30 کلومیٹر کی دوڑ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ یہاں کا تجربہ واقعی شاندار رہا ہے۔‘‘

دل موہ لینے والے قدرتی مناظر سے لے کر ناقابلِ فراموش مہم جوئی تک گُوئی لِن اپنے منفرد قدرتی حسن کو قریب سے دیکھنے اور محسوس کرنے کے لئے سیاحوں کو مزید مواقع فراہم کرتا ہے۔

گُوئی لِن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں