چین کے شہر شین زین میں جدید سہولتوں سے آراستہ ہوانگ گانگ بندرگاہ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے کھول دی گئی۔
اس بندرگاہ نے چین کے شہر شین زین اور ہانگ کانگ کے درمیان سرحد پار مسافروں کی آمدورفت کو آسان بنا دیا ہے۔
بندرگاہ پر متعارف کرائے گئے ’’مشترکہ معائنہ اور یکجا کلیئرنس‘‘ کے نئے طریقۂ کار کے تحت دونوں جانب کے امیگریشن ادارے ایک ہی مقام پر مسافروں کی کلیئرنس کرتے ہیں۔
اس بندرگاہ پر مسافر ایک ہی قطار میں کھڑے ہو کر ہانگ کانگ اور شین زین دونوں کی امیگریشن کلیئرنس مکمل کر سکتے ہیں۔
توقع ہے کہ اس نئے طریقۂ کار سے کلیئرنس کا مجموعی وقت تقریباً 30 منٹ سے کم ہو کر صرف 5 منٹ رہ جائے گا۔
شین زین، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


