بیجنگ (شِنہوا) چین میں ستمبر کے دوران نئی فروخت ہونے والی گاڑیوں میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) کا حصہ ریکارڈ 61.6 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ 2026 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران مجموعی فروخت میں ان گاڑیوں کا حصہ بڑھ کر 53.6 فیصد ہوگیا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق 2026 کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار ایک کروڑ 24لاکھ 83ہزار یونٹس جبکہ فروخت ایک کروڑ 24لاکھ 72ہزار یونٹس رہی۔ دونوں شعبوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


