ہومتازہ ترینپنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز

لاہور (لارڈ میڈیا): الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کروانے کی تجویز دی ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کا ڈرافٹ شیڈول بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

ڈرافٹ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 27 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر کے دوران ہوگی۔

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 7 سے 11 نومبر کے دوران دائر کی جا سکیں گی، جب کہ ٹربیونل 12 سے 16 نومبر کے درمیان اپیلیں نمٹائیں گے۔ کاغذات نامزدگی 18 نومبر تک واپس لی جا سکیں گے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 19 نومبر کو آویزاں کی جائے گی اور 20 نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔ پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی جبکہ ریٹرنگ افسران نتائج 17 دسمبر تک جاری کریں گے۔

ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ بھیجا ہے، جس میں مجوزہ شیڈول پر فیڈ بیک طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے پہلے 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان انتخابات کی تجویز دی تھی، جسے الیکشن کمیشن نے تسلیم کرتے ہوئے ڈرافٹ پروگرام تیار کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں