ہومتازہ ترینپشاور ہائیکورٹ کی سہیل آفریدی کے وکلاء کو آخری وارننگ جاری

پشاور ہائیکورٹ کی سہیل آفریدی کے وکلاء کو آخری وارننگ جاری

پشاور (لارڈ میڈیا): پشاور ہائیکورٹ نے ہری پور ضمنی الیکشن میں سرکاری افسران کے خلاف بیان دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف سہیل آفریدی کی درخواست کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ جسٹس ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار اور الیکشن کمیشن کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

سہیل آفریدی کے وکیل نے عدالت سے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جس پر جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ ایسا تو نہیں ہوتا ہے۔ عدالت نے وکلاء کو آخری وارننگ دیتے ہوئے قرار دیا کہ آج کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لا خرم ذیشان نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی استدعا پر اب تک چھ بار سماعت ملتوی کی جاچکی ہے۔ انہوں نے بار بار سماعت ملتوی کرنے پر اعتراض کیا اور کہا کہ درخواست اب قابل سماعت نہیں رہی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی اور کہا کہ اگر کوئی بھی پیش نہیں ہوا تو عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں