ممبئی (لارڈ میڈیا) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کی نئی رومینٹک تھریلر فلم ‘تو ہے میری کرن’ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس پوسٹر میں دونوں اداکاروں کو مرکزی کرداروں میں دکھایا گیا ہے۔ فلم کی ٹیگ لائن ‘اسے ایک تعلق ملا، اسے ایک جنون’ نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
پوسٹر میں ظہیر اقبال کا سنجیدہ اور پراسرار انداز نمایاں ہے جبکہ سوناکشی سنہا پرسکون نظر آ رہی ہیں، جس سے فلم کی کہانی میں محبت کے ساتھ سسپنس اور جنون کا عنصر بھی ظاہر ہوتا ہے۔
فلم کی کہانی کو ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے۔ کرن راول کی تحریر و ہدایت میں بننے والی یہ فلم 23 اکتوبر 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


