کراچی (لارڈ میڈیا): ضلع ساؤتھ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ یہ کارروائیاں ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر عمل میں لائی گئیں۔ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت اور دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹرانزٹ کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔


