ہومتازہ تریندریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا، محکمہ آبپاشی کی...

دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا، محکمہ آبپاشی کی وارننگ

جامشورو (لارڈ میڈیا): محکمہ آبپاشی نے خبردار کیا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی اب پینے کے قابل نہیں رہا۔ ایگزیکٹیو انجینئر کوٹری بیراج نے کہا ہے کہ منچھر جھیل کا زہریلا پانی اور مٹیاری شوگر ملز کے کیمیائی اثرات دریائے سندھ کے پانی میں شامل ہو رہے ہیں، جس کے باعث پانی کا معیار خراب ہو چکا ہے۔

محکمہ آبپاشی نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کلری بگھاڑ ڈویژن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ یہ صورتحال مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی ایس کی شرح بڑھ کر 940 تک پہنچ چکی ہے جو کہ ڈبلیو ایچ او کی مقررہ حد 1000 ایم جی ایل کے قریب ہے۔

جامعہ مہران کی واٹر کوالٹی کنٹرول لیب کی رپورٹ کے مطابق پانی انتہائی زہریلا ہو چکا ہے۔ محکمہ آبپاشی نے دریائے سندھ میں تازہ پانی چھوڑنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ پانی کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔

محکمہ آبپاشی نے واٹر سیوریج اتھارٹی حیدرآباد، محکمہ پبلک ہیلتھ حیدرآباد، جامشورو اور دیگر مقامی حکومتوں کو پانی کی سپلائی عارضی طور پر بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں