ڈاکار (شِنہوا) چائنیز پیپلز لبریشن آرمی نیوی کا ہسپتال بردار جہاز آسپیشیئس آرک نے مشن ہارمونی-2026 کے تحت دوستانہ دورہ اور طبی مشن مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو سینیگال سے روانگی اختیار کر لی۔
جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجے ڈاکار بندرگاہ سے روانہ ہوا۔
سینیگال کی فوجی و حکومتی شخصیات، فوجی اہلکاروں کے نمائندوں، سینیگال میں چین کے سفیر، چینی سفارتخانے کے دفاعی اتاشی اور سفارتی عملے، مقامی باشندوں، چینی برادری اور چینی کاروباری اداروں کے نمائندوں نے بندرگاہ پر جمع ہو کر جہاز کو رخصت کیا۔
25 ستمبر کو سینیگال پہنچنے کے بعد سے جہاز پر موجود طبی عملے نے سینیگال کے باشندوں اور مقامی چینی برادری کے افراد کے 6 ہزار 60 مریضوں کے معائنے کئے، جن میں آنکھوں اور عمومی سرجری سمیت 29 آپریشنز کئے گئے، جبکہ 61 طبی معائنے بھی انجام دیئے گئے۔
ساحلی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے طبی عملے نے مقامی مراکز صحت میں مزید 350 افراد کا طبی معائنہ کیا اور 150 مقامی افراد کے لئے صحت سے متعلق آگاہی اور طبی مہارتوں کی تربیت کے دو ادوار منعقد کئے۔ ان خدمات کو سینیگال کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے وسیع پیمانے پر سراہا گیا۔


