ہومتازہ ترینپی ٹی آئی قیادت لانگ مارچ کا فیصلہ خود کرے گی،جنید اکبر

پی ٹی آئی قیادت لانگ مارچ کا فیصلہ خود کرے گی،جنید اکبر

پشاور (لارڈ میڈیا) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ بڑھنے کی کوشش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت خود فیصلہ کرے گی کہ لانگ مارچ کب اور کیسے کرنا ہے۔

جنید اکبر نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے ایم این ایز اور لوگوں سے مشورہ لیا گیا۔ اکثریت کی رائے تھی کہ لانگ مارچ کو آگے لے جایا جائے لیکن ہمارا مقصد اسلام آباد پر قبضہ نہیں بلکہ آئین کی بالادستی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے بغیر ہی ہمارا پیغام حکومت کو مل گیا تو نکلنے کا مقصد نہیں۔ وفاقی وزراء کو سنجیدہ نہیں لیتا، حکومت کی تیاری پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہماری تیاری نہیں تھی تو حکومت نے اتنی تیاری کیوں کی؟

جنید اکبر نے کہا کہ حکومت نے پولیس، فوج اور رینجرز کو طلب کیا۔ ہماری لانگ مارچ کی بھرپور تیاری تھی، لیکن جب ہماری آواز نہیں سنی گئی تو لانگ مارچ کیا جاتا۔

صدر پی ٹی آئی کے پی نے کہا کہ بانی کے کیسز عدالتوں میں لگتے ہی فارغ ہو جائیں گے۔ آئینی حدود میں اداروں کا رہنا چاہتے ہیں اور عدالتیں آزاد ہوں تو کیسز ختم ہو جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں