ہوماہم ترینمحسن نقوی کا سائبر جرائم، آن لائن فراڈ اور ہراسانی کے خلاف...

محسن نقوی کا سائبر جرائم، آن لائن فراڈ اور ہراسانی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

لاہور (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سائبر جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاہور میں این سی سی آئی اے سینٹرل زون ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران خصوصی اجلاس میں سائبر کرائمز کے خلاف جاری آپریشنز اور تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آن لائن مالیاتی فراڈ، ہراسانی اور منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے شکایات سیل، فرانزک لیب اور انویسٹی گیشن ونگ کا معائنہ کیا اور پورے نظام کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سائبر کرائم کرنے والے کو قانون کی گرفت میں لانا لازمی ہے۔ انہوں نے زیر التوا مقدمات اور شکایات کا کیس ٹو کیس جائزہ لینے اور غیر ضروری تاخیر ختم کرنے کا حکم دیا۔

وزیر داخلہ نے ڈیجیٹل فرانزک کی استعداد بڑھانے، جدید فرانزک ٹولز کے استعمال اور تفتیشی افسران کی خصوصی تربیت کی ہدایت کی۔ انہوں نے آن لائن مالیاتی فراڈ، جعلی اکاوئنٹس اور آن لائن ہراسانی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔

محسن نقوی نے خواتین اور بچوں کو آن لائن ہراسانی، بلیک میلنگ اور ڈیجیٹل استحصال سے متعلق شکایات پر خصوصی ترجیح دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سائبر کرائم سے بچاؤ کے لیے عوامی آگاہی مہم کو موثر بنانے کی بھی ہدایت دی۔

ڈی جی این سی سی آئی اے نے وفاقی وزیر داخلہ کو سنٹرل زون کی کارکردگی، زیر تفتیش مقدمات، سائبر فراڈ کے رجحانات اور جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں