ہومتازہ ترینگورنر اسٹیٹ بینک نے پاسبان ترسیلات زر اسکیم کا افتتاح کردیا

گورنر اسٹیٹ بینک نے پاسبان ترسیلات زر اسکیم کا افتتاح کردیا

کراچی (لارڈ میڈیا) : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پاسبان ترسیلات زر اسکیم کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر قومی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جو کہ 41 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ جمیل احمد نے کہا کہ اسکیم کے تحت ہر سال 16 ارب روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالیاتی شعبے میں چیلنجز سے نمٹنے اور مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے اور ملکی برآمدات 31 ارب ڈالر ہیں۔

پاسبان ریمیٹنس ریوارڈ سے متعلق آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ بینکاری نظام کے ذریعے سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات کو محدود کرنے کے بعد اب مرحلہ وار پابندیاں کم کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور فارن ایکسچینج کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے غیرقانونی ایکسچینج کی روک تھام کی گئی۔ ماضی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا، جس پر قابو پانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ اسکیم کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بینکاری ذرائع استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دو ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی ہے، جو بیرونی مالیاتی صورتحال میں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں