اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد میں 3 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کر کے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں بچی کا بہنوئی ملوث ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ بچی کو 22 ستمبر کو جھنگی سیداں کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کردیا، جس کے بعد لاش کو جنگل میں پھینک دیا گیا۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ بچی کا اغوا کار اور قاتل اس کا بہنوئی ہی تھا، جس نے اپنی ہی سالی کو اس گھناؤنے جرم کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔


