کوئٹہ (لارڈ میڈیا) : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی طرف سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ مستونگ کے علاقے کنک وادی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سیکیورٹی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے فورسز نے ناکام بناتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کرتے ہوئے مزید سات دہشتگردوں کو مارا گیا، جب کہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی جوان زخمی ہوا۔
تربت میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک اور کارروائی میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جوسک کے علاقے میں فتنہ ہندوستان سے فائرنگ کے تبادلے میں یہ کامیابی حاصل کی گئی۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے فرار ہونے والے ساتھیوں کا تعاقب اور علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


