ہومتازہ ترینآئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزہ کے لیے پاکستان پہنچ گیا

آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزہ کے لیے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن قرض پروگرام کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، مشن اس وقت کراچی میں موجود ہے اور آج سے اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ پہلے مرحلے میں اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ تکنیکی مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکام مشن کو معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے اور زرمبادلہ ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات اور فارن ایکسچینج پر بھی معلومات فراہم کریں گے۔ پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کو 17 ارب ڈالر سے زیادہ رکھنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے اور تکنیکی مذاکرات میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر بھی گفتگو ہوگی۔

آئی ایم ایف وفد کو براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے اور یورو بانڈ کے کامیاب اجرا پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وفد 25 ستمبر کو اسلام آباد روانہ ہوگا جہاں صوبائی حکومتوں اور کاروباری برادری سے بھی مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ باضابطہ مذاکرات 28 ستمبر کو وزیر خزانہ کی امریکا سے واپسی کے بعد شروع ہوں گے جس میں خزانہ، نجکاری، وزارت توانائی اور ایف بی آر کے حکام سے تبادلہ خیال ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں