ڈھاکہ (لارڈ میڈیا): بنگلادیش میں انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو سزائے موت سنائی ہے۔ یہ فیصلہ 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سنایا گیا۔
عدالت نے یہ فیصلہ مجرمان کی غیر موجودگی میں سنایا۔ سزائے موت پانے والے رہنماؤں میں عبیدالقادر، اے ایف ایم بہاءالدین نسیم، محمد علی عرفات، شیخ فضل شمس پراش، مینول حسین خان نکھل، صدام حسین اور شیخ ولی عاصف عنان شامل ہیں۔


