ہومتازہ ترینامریکا کا خلا میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف

امریکا کا خلا میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا نے پہلی بار باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ اس نے خلا کے مدار میں اسپیس کنٹرول ہتھیار تعینات کر رکھے ہیں۔ امریکی فضائیہ کے سیکرٹری ٹرائے مینک نے کہا ہے کہ امریکا بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کے خلاف امریکی افواج کے تحفظ کے لیے مدار میں موجود یہ ہتھیار ضروری تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرائے مینک نے اس ہتھیار کی صلاحیتوں یا اسے مدار میں کب بھیجا گیا، اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

امریکی اسپیس فورس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یہ صلاحیتیں ضرورت پڑنے پر دشمن کے اثاثوں کو مفلوج یا تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انہیں جارحانہ و دفاعی دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ 1967 کے ایک معاہدے کے تحت مدار میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تعیناتی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں