ہومتازہ ترینماہرین نے مصنوعی ذہانت کو جوہری ہتھیاروں جتنا خطرناک قرار دے دیا

ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو جوہری ہتھیاروں جتنا خطرناک قرار دے دیا

نیویارک (لارڈ میڈیا) ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو جوہری ہتھیاروں کے برابر خطرناک قرار دیا ہے۔ 1300 سے زائد کمپیوٹر سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کی رفتار کو سست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ماہرین کی تشویش کو مبالغہ آرائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں سبقت حاصل کرنے والا ملک ہی برتری قائم رکھے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بڑھتے اثرات اور ممکنہ خطرات پر عالمی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ امریکی حکومت مؤثر قانون سازی کرنے میں سست روی کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے حکومتوں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی کی رفتار کو کم کیا جائے اور حفاظتی ضابطے متعارف کرائے جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں