کوئٹہ (لارڈ میڈیا): بلوچستان کے تمام سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
احکامات کے مطابق سرکاری بوائز، گرلز، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز میں یہ پابندی لاگو ہوگی۔ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی تنظیم یا گروپ کو تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تمام کالجز کے پرنسپلز کو ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


