بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ اور ماہرین تعلیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یوم اساتذہ ہر سال 10 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔
شی جن پھنگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے مبارکباد کے پیغام میں ملک بھر کے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ اہلیت اور صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں اور نوجوانوں کی ایسی نئی نسل کی تربیت کریں جو قومی شباب نو کی تکمیل کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھا سکے۔


