ہومتازہ ترینزمبابوے کے تھنک ٹینک کا چین افریقہ تحقیقی تعاون بڑھانے پر زور

زمبابوے کے تھنک ٹینک کا چین افریقہ تحقیقی تعاون بڑھانے پر زور

ہرارے (شِنہوا) زمبابوے کے تھنک ٹینک، جنوبی افریقی تحقیقی و دستاویزی مرکز (ایس اے آر ڈی سی) نے کہا ہے کہ چین اور افریقہ کے درمیان تعاون میں تعلیمی اور تحقیقی اداروں کو مرکزی حیثیت دی جانی چاہیے تاکہ پالیسی پر مباحثے کو بہتر بنایا جا سکے، جدت کو فروغ دیا جا سکے اور سب کی شمولیت پر مبنی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

چین کی شیانگ تان یونیورسٹی کے ساتھ حال ہی میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے بعد ایس اے آر ڈی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوزف نگواؤی نے کہا کہ یہ شراکت داری اس بات کی عکاس ہے کہ افریقہ، چین کے ساتھ تعلقات میں تعلیم اور تحقیق کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ افریقی تعلیمی اور تحقیقی اداروں اور ان کے چینی ہم منصب اداروں کے درمیان شراکت داری عالمی ترقی کے عمل میں افریقی کردار کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ چین افریقہ تعاون میں تعلیم اور تحقیق کو مرکزی حیثیت دینے سے عالمی سطح پر جامع اور پائیدار ترقی کی تشکیل میں افریقی نکتہ نظر کو شامل کیا جا سکے گا۔

نگواؤی نے کہا کہ ایس اے آر ڈی سی اس مفاہمتی یادداشت کو محض دو طرفہ معاہدہ نہیں سمجھتا بلکہ اسے زمبابوے اور چین کے تعلقات اور وسیع تر چین افریقہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم تصور کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیق، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلوں اور مشترکہ تحقیقی اشاعتوں کے ذریعے اس معاہدے سے ایس اے آر ڈی سی اور اس کے شراکت دار اداروں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور افریقی ماہرین تعلیم کو مختلف ثقافتوں کے درمیان سیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ تحقیق اور شواہد پر مبنی معلومات فراہم کرے گا، جس سے پالیسی سازی اور پالیسی پر بات چیت میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ حکومت، کاروباری اداروں اور تھنک ٹینکس کے منصوبوں کی معاونت کے ذریعے تعلیمی تعاون کو وسیع تر سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں کا حصہ بنایا جا سکے گا۔

ایس اے آر ڈی سی کے ایک بیان کے مطابق شیانگ تان یونیورسٹی کے صدر لیاؤ یونگ آن کی نمائندگی کرنے والے یونیورسٹی کے چین افریقہ تحقیقی انسٹی ٹیوٹ کے محقق اور لیکچرر وانگ وی فینگ نے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط اختتام نہیں بلکہ تعاون کا آغاز ہیں۔

لیاؤ یونگ آن نے کہا کہ امید ہے یہ معاہدہ مستقبل میں ٹھوس تعاون کا باعث بنے گا جس میں مشترکہ تحقیق، تعلیمی تبادلے، مشترکہ کانفرنسیں اور سیمینارز کے علاوہ دونوں ممالک کے ماہرین تعلیم اور طلبہ کے درمیان تبادلے شامل ہوں گے۔

جنوبی افریقی تحقیقی و دستاویزی مرکز (ایس اے آر ڈی سی) زمبابوے میں قائم ایک آزاد علاقائی تحقیقی ادارہ ہے جس کا مقصد جنوبی افریقہ اور دیگر علاقوں میں علاقائی پالیسی کے نقطہ نظر کو مضبوط بنانا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں