ہومتازہ ترینثقافتی تبادلوں نے دوطرفہ روابط بڑھا دیے، گرینڈ مصری عجائب گھر کے...

ثقافتی تبادلوں نے دوطرفہ روابط بڑھا دیے، گرینڈ مصری عجائب گھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی رائے

گرینڈ مصری میوزیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے شِنہوا کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا ہے کہ چین مختلف شعبوں میں مصر کا انتہائی قریبی شراکت دار بن چکا ہے۔
ڈاکٹر احمد غنیم نے تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں گہرے روابط کا ذکر کرتے ہوئے چین مصر تعلقات کے فروغ میں ثقافتی تبادلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): احمد غنیم، چیف ایگزیکٹو آفیسر، گرینڈ ایجپشن میوزیم
’’مجھے اس بات پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ مصر اور چین کے پاس ایک دوسرے کو بانٹنے کے لئے بہت کچھ ہے۔
دونوں دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شامل ہیں۔ معاشرے اور تہذیب کے ارتقا کے انداز کے اعتبار سے بھی دونوں ممالک میں واقعی انفرادیت پائی جاتی ہے۔
خواہ ہم تجارت کی بات کریں، معیشت کو موضوع بنائیں یا پھر سیاحوں کا ذکر کریں چین مختلف شعبوں میں مصر کا ایک انتہائی قریبی شراکت دار بنتا جا رہا ہے۔ اور خاص طور پر یہاں گرینڈ ایجپشن میوزیم (جی ای ایم) میں ہم چین سے آنے والے بہت سے سیاحوں کا مشاہدہ کرتے ہیں جو خاص طور پر عظیم مصری عجائب گھر (جی ای ایم) کا دورہ کرنے آتے ہیں۔‘‘
قاہرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں