ہوماہم ترینمحسن نقوی کا جناح ایئرپورٹ پر امیگریشن سسٹم فوری بحال کرنے کا...

محسن نقوی کا جناح ایئرپورٹ پر امیگریشن سسٹم فوری بحال کرنے کا حکم

کراچی (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کرتے ہوئے امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا۔ ان کے دورے کے دوران امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہوگیا جس پر انہوں نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو رابطہ کر کے سسٹم کی خرابی دور کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے اس موقع پر بیرون ملک جانے والے مسافروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی صورت میں متبادل انتظام کا بندوبست کیا جائے تاکہ امیگریشن پراسیس متاثر نہ ہو۔

محسن نقوی نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نامکمل اور غیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں