مظفرآباد (لارڈ میڈیا): مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی کو آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب کر لیا گیا ہے۔ افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان نے 14 ووٹ حاصل کیے۔
افتخار گیلانی پہلی بار 2011 میں آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بنے تھے اور وزیر تعلیم کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ حالیہ انتخابات میں وہ ٹیکنو کریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
مسلم لیگ ن نے حکومت سازی کے لیے ہونے والے اہم اجلاس میں افتخار گیلانی کو وزیراعظم کے لیے منتخب کیا تھا، جس میں رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر اور دیگر رہنما شریک تھے۔
آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 32 ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے 14 اراکین ہیں، مزید 7 نشستوں پر انتخابات ہونا باقی ہے۔


