ہومتازہ ترینسینٹ پیٹرزبرگ میں کار بم دھماکے میں روسی لیفٹیننٹ کرنل ہلاک

سینٹ پیٹرزبرگ میں کار بم دھماکے میں روسی لیفٹیننٹ کرنل ہلاک

سینٹ پیٹرزبرگ (لارڈ میڈیا): روسی فوجی اہلکار لیفٹیننٹ کرنل ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ دونوں گاڑی میں موجود تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی نے فوجداری مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل کے طور پر ہوئی ہے، تاہم حکام نے ان کی فوجی حیثیت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ روسی ٹیلی گرام چینل ماش نے بھی زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کو فوجی اہلکار اور اس کی اہلیہ قرار دیا ہے۔

مقامی ٹیلی گرام چینلز پر جاری ویڈیوز میں جائے وقوعہ پر پولیس اور امدادی کارکنوں کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سڑک پر تباہ شدہ گاڑی کے ٹکڑے بکھرے ہوئے ہیں۔

روسی حکام ماضی میں ایسی کارروائیوں کا الزام یوکرین پر عائد کرتے رہے ہیں، تاہم حالیہ واقعے پر یوکرین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں