ہومتازہ ترینجماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کیخلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کیخلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان

لاہور (لارڈ میڈیا): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے 13ویں روز بھی جاری ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف 3 نہیں بلکہ ملک کے کئی شہروں میں بیک وقت دھرنے جاری ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار دھرنوں سے نکل کر بازاروں اور سڑکوں تک پھیلایا جائے گا اور عوام کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ بھی کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ ڈال کر بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے، اب ڈرامے بازی ختم کرکے لوگوں کو حقیقی ریلیف دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہڑتال سے پہلے اور بعد اسلام آباد بھی جاسکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں