ہری پور (لارڈ میڈیا): ہری پور میں پانچ سالہ بچی آیت نور کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جس کی نعش 15 روز بعد کنویں سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آیت نور کیس میں سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں سی ٹی ڈی ہزارہ بھی شامل تھی۔
آیت نور کی نماز جنازہ ہزاروں شہریوں کی موجودگی میں ادا کی گئی۔ ڈی پی او نے کہا کہ تفتیش میں کوئی لاپرواہی نہیں کی گئی اور مختلف شواہد جمع کیے گئے۔ سوشل میڈیا کے دور میں بچوں کی نگرانی کی اپیل کی گئی ہے۔
پولیس نے 200 سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جن میں سے 12 کارآمد ثابت ہوئیں۔ ملزمان کی شناخت میں عوامی تعاون اہم رہا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بچی کی نعش کنویں سے نکالی۔


