لاہور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئیں۔ چین کے قونصل جنرل سن یان نے ایئرپورٹ پر انہیں الوداع کہا۔
ارومچی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چین کے اعلیٰ حکام ان کا استقبال کریں گے۔ وہ شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر میں اپنی مصروفیات کا آغاز کریں گی۔
مریم نواز شریف سے صوبہ شِن جِیانگ کے پارٹی سیکرٹری چِن شیاوجیانگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد ملاقات کرے گا۔
ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی، ہی ژونگ یو اور شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (XPCC) کے وفد سے بھی اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیراعلیٰ اور پنجاب کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔ مریم نواز شریف شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گی۔


