ہومتازہ ترینشام کے سابق مفتی اعظم شیخ بدرالدین کو عمر قید کی سزا

شام کے سابق مفتی اعظم شیخ بدرالدین کو عمر قید کی سزا

دمشق (لارڈ میڈیا): بشارالاسد دور کے شام کے مفتی اعظم شیخ بدرالدین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ شام کی فوجداری عدالت نے شیخ احمد بدر الدین حسون کو معزول صدر بشارالاسد کی حمایت کے الزام میں سزا دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ احمد بدرالدین پر فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے کے سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ شیخ احمد 2005 سے 2021 تک شام کے مفتی اعظم رہے اور انہیں بشارالاسد کے وفادار رہنماؤں میں شمار کیا جاتا تھا۔

شام کی عدالتوں نے اب تک 10 شخصیات کو سزا سنا چکی ہیں۔ دو ہفتے قبل ہی شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔

عدالت کے مطابق بشار الاسد کو پیشگی منصوبہ بندی اور جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت دی گئی۔ بشار الاسد کے کزن عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی گئی، جو عدالت میں موجود تھے۔

شام کے باغیوں نے دسمبر 2024 میں دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا تھا۔ شامی باغ گروپ کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشار الاسد حکومت کے طویل دور کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں