راولپنڈی (لارڈ میڈیا) سہالہ اور مانکیالہ سیکشن کا ریلوے ٹریک سیلابی پانی کی زد میں آنے کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے بتایا کہ ٹریک پر پانی آنے کی وجہ سے پاکستان ایکسپریس، خیبر میل، رحمان بابا اور ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ پانی اترنے پر مانکیالہ، سہالہ سیکشن کا ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔ ریلوے حکام نے مسافروں کو ٹریک کی کلیئرنس کی معلومات کے لئے ریلوے ہیلپ لائن 117 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔


