ہومتازہ ترینٹک ٹاک کا ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے رقم بھیجنے کی سہولت فراہم...

ٹک ٹاک کا ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے رقم بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا

نیویارک (لارڈ میڈیا) ٹک ٹاک جلد اپنے صارفین کو ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے رقم بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے تحت صارفین ٹک ٹاک پے کے ذریعے یہ عمل انجام دے سکیں گے۔

یہ فیچر فی الحال جنوب مشرقی ایشیا میں موجود ٹک ٹاک شاپس میں خریداری کے لیے دستیاب ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں آئی فون صارفین کے لیے اس فیچر کا کوڈ ٹک ٹاک ایپ میں دیکھا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ رقم بھیجنے والے پیمنٹ کے ساتھ میسجز بھی شامل کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فی الحال اس فیچر کی آزمائش نہیں کی جا رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ابتدائی مراحل میں ہے اور ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب اور کن ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ٹک ٹاک مالیاتی سروسز ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کا حصہ بنا رہا ہے۔ 2026 کے آغاز میں ٹک ٹاک نے برازیل کے مرکزی بینک میں فنانشل ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر قرضے اور پیمنٹ سروسز کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔ کمپنی دیگر شعبوں جیسے سرچ، ٹک ٹاک شاپ، ڈسکوری میپ، گیمز اور ہوٹل بکنگ میں بھی اپنی موجودگی بڑھا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں