کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی زندگی کی سچی محبت اور اس سے جڑے افسوسناک واقعے کا انکشاف کیا ہے۔
فریال گوہر نے ایک پروگرام میں بتایا کہ ان کی منگنی فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ سے ہوئی تھی۔ اداکارہ کے مطابق ان کے منگیتر کا طیارہ ریت کے طوفان میں پھنس گیا اور ایندھن کی کمی کے باعث یاسر عرفات کو بچانے کی کوشش میں ان کے منگیتر جان کی بازی ہار گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ ان کی شادی سے محض دو ہفتے قبل پیش آیا۔
فریال گوہر نے بتایا کہ ان کے منگیتر نے ایک لاکٹ پاکستانی ڈاکٹر کو دیا تھا تاکہ وہ انہیں پہنچا دے۔ برسوں بعد وہ لاکٹ اداکارہ کو واپس ملا۔ فریال گوہر نے اس واقعے کو اپنی زندگی کی ناقابل فراموش یاد قرار دیا ہے۔


