ہیڈنگلے (لارڈ میڈیا): انگلش سوپرانو گلوکارہ لورا رائٹ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی قومی ترانہ ’پاک سرزمین شاد باد‘ اپنی خوبصورت آواز میں پیش کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔
لورا رائٹ نے بغیر کسی ساز کے قومی ترانہ گایا، جس پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے داد دی اور ان کی پرفارمنس کو سراہا۔ یہ دن انگلینڈ کے لیے بھی خاص رہا، جہاں جو روٹ نے مستقل ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔


