ہومتازہ ترینمصباح ارشد عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

مصباح ارشد عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب کرلیا گیا ہے اور نومبر میں پورٹو ریکو میں ہونے والے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مس یونیورس پاکستان 2026 کی تاج پوشی کی تقریب منیلا، فلپائن کے رزَل پارک ہوٹل میں فلمائی گئی، جس کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی گئی۔ مصباح ارشد عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

مصباح ارشد کی کامیابی پر سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مصباح کی کامیابی کو پاکستان کے لیے ایک نیا باب قرار دیا جا رہا ہے جہاں وہ عالمی پلیٹ فارم پر ملک کا تشخص اجاگر کریں گی۔

مصباح ارشد نومبر میں پورٹو ریکو میں منعقد ہونے والے مس یونیورس 2026 کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ اس سال مس یونیورس مقابلہ اپنی 60ویں سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

مصباح ارشد کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ ماضی میں اسلام آباد میں بھی مقیم رہ چکی ہیں۔ وہ جرمنی کے شہر میونخ میں یونیورسٹی آف ہیگن سے نفسیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں