ہومتازہ ترینسندھ میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف ڈیجیٹل حاضری کا آغاز

سندھ میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف ڈیجیٹل حاضری کا آغاز

کراچی (لارڈ میڈیا) سندھ حکومت نے محکمہ اسکول تعلیم میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف ایک بڑا اقدام کرتے ہوئے 6 اضلاع میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی چہرے کی شناخت کے ذریعے ڈیجیٹل حاضری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نظام 17 اگست سے کراچی شرقی، حیدرآباد، عمرکوٹ، نوشہروفیروز، جیکب آباد اور گھوٹکی میں نافذ ہوگا۔ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی حاضری ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ریکارڈ کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف مرحلہ وار کارروائی کی جائے گی۔ غیر حاضر ملازم کو پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا اور مسلسل غیر حاضری کی صورت میں مجموعی طور پر 3 شوکاز نوٹس دیئے جائیں گے۔

حتمی شوکاز نوٹس کے باوجود تسلی بخش جواب نہ دینے والے ملازم کو گھوسٹ ملازم قرار دے کر ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔ سندھ حکومت کے مطابق ڈیجیٹل حاضری کے نظام کا مقصد محکمہ اسکول تعلیم میں حاضری کے نظام کو شفاف بنانا، گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں عملے کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں