ہوماہم ترینمسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کے نام نواز شریف...

مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کے نام نواز شریف کو ارسال

مظفر آباد (لارڈ میڈیا): مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست میاں نواز شریف کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق، خواتین کی نشستوں کے لیے ماریہ اقبال ترانہ، ناصرہ خان، مریم کشمیری، نثارہ عباسی اور سحرش قمر کے نام شامل ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر راجہ شاداب سکندر کا نام فائنل ہونے کا امکان ہے جبکہ علما و مشائخ کی نشست پر پیر مظہر سعید کا نام زیر غور ہے۔

اوورسیز کی مخصوص نشست کے لیے راجہ محمد جاوید کا نام فائنل ہونے کا امکان ہے۔ ان ناموں کی حتمی منظوری مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف دیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں