ہوماہم ترینصدر زرداری کا 355 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز...

صدر زرداری کا 355 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر 355 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان شخصیات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزرا احد چیمہ اور محمد اورنگزیب شامل ہیں۔

اعزازات کے تحت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر وزرا کو نشانِ امتیاز دیا جائے گا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 46 شہدا کو ستارۂ شجاعت سے نوازا جائے گا۔

ڈی جی آئی بی فواد اسداللہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور دیگر اعلیٰ افسران کو ہلالِ امتیاز سے نوازا جائے گا، جبکہ زوبیہ خورشید راجہ کو تمغۂ شجاعت دیا جائے گا۔

قائداعظم کے معالجین کو بعد از مرگ نشانِ قائداعظم اور ترکیہ کے وزرا کو ستارۂ پاکستان دیا جائے گا۔ فنکاروں میں ترنم ناز اور نشو بیگم کو ستارۂ امتیاز جبکہ اداکارہ غزالہ کیفی کو تمغۂ حسنِ کارکردگی دیا جائے گا۔

صدر نے 23 مارچ کو اعزازات عطا کرنے کا اعلان کیا اور وزیراعظم کی بھجوائی گئی سمریوں کی منظوری بھی دی، جن میں مسلح افواج کے اہلکاروں کو فوجی اعزازات شامل ہیں۔

صدر زرداری نے یوم آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی کمی کی منظوری بھی دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں